15 جولائی 2014 - 13:10
عراق، بیجی میں کم از کم 80 تکفیری دہشت گرد ہلاک

ملک کے شمالی علاقوں میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکتھے ہوئے عراقی فوج نے درجنوں تکفیری عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

ابنا: پیر کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق، بیجی شہر میں فوج نے داعش کے کم از کم 80 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

عراق کے شمالی علاقوں میں 10 جون کو داعش کے دہشت گردوں کی جانب سے تکریت اور موصل پر قبضہ کر لینے کے بعد سے تشدد جاری ہے۔

اقوام متحدہ کے ایک اندازے کے مطابق، عراق میں اس سال اب تک 12 لاکھ افراد اپنا گھر بار ترک کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

در ایں اثناء داعش نے بغداد پر حملوں کا عزم ظاہر کیا ہے.

دوسری جانب عراقی وزیر اعظم نوری المالکی نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ملک کی سیکورٹی فورسز دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

عراقی فوج مختلف محاذوں پر تکفیری دہشت گردوں کے ساتھ شدید لڑائی میں مصروف ہے اور اس نے اب تک کئی علاقوں سے دہشت گردوں کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا ہے۔

.......

/169